ملاکنڈ ڈویژن،پولیس کی کامیاب کارروائیاں،بھاری اسلحہ ومنشات برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔03اکتوبر2017) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اورپچھلے ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 62مفروران ، 676مشتبہ افراد ، 10کلاشنکوف ،149پستول ، 46رائفل،80شارٹ گن ،4310 کارتوس ، 55 جارجر،1 ایل ایم جی ،6 ڈیٹو نیٹر،10خنجر ،109-kg چرس اور451 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More