سیدو شریف پولیس نے آٹھ سالہ بچے کو بازیاب کرالیا،اغواکار گرفتار

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔05اکتوبر2017ء ) سیدو شریف پولیس نے8 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا،اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد سے بدھ کے روز ارشد نامی شخص کے آٹھ سالہ بیٹے مزمل کو نامعلوم اغواکاروں نے اغواء کیا تھا ، بچے کے والدین کو پتہ چلا کہ ان کا بیٹا غائب ہوا ہے تو انہوں نے تلاش شروع کر دی اور پولیس کو بھی اطلاع دی پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی اور شام کے وقت بچے کو گلکدہ سے بازیاب کرالیا گیا،ذرائع کے مطابق بچے کو ان کے والد کے قریبی دوست، دوست محمد خان اور ان کے دو بیٹوں نے اغواء کیا تھا جن کو سیدو شریف پولیس نے گلکدہ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے اور بچے مز مل کو والدین کےحوالے کر دیا۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں