آٹھ اکتوبر کا جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،محمد اعجاز خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:06اکتوبر2017ء)جمعیت علمائے اسلام پی کے80مینگورہ کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر کے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن گراسی گراونڈ میں تاریخی خطاب کرینگے، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آٹھ اکتوبر کا جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑااور کامیاب جلسہ ہوگا جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ،صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ،وفاقی وزیر اکرام خان درانی سمیت دیگر قائدین تاریخی خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ اس جلسے سے سوات میں سیاست کا کایا پلٹ دیا جائیگا اور یہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا ،انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قائد جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور اس تاریخی جلسے میں انکو مدعو کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More