سوات میں ایم پی اے شکیل خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :13اکتوبر2017ء )وزیراعلیٰ کے مشیر کے خلاف سوات پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرہ بازی ، ایم پی اے شکیل خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے اورگرفتاری کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ برانچ، آل سوات ایپکا تنظیم ، ٹیوب ویل اپریٹر یونین اوردیگریونین نے وزیراعلیٰ کے مشیر ایم پی اے شکیل خان کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر صوبائی چیئرمین یوسف لالا ، صوبائی جنرل سیکرٹری سبحان علی ، سینئر نائب صدر رحمت علی ، ایپکا آل پاکستان ضلع سوات کے صدر علی رحمان سینئر نائب صدر ملک فضل سبحان اوردیگر انجینئرنگ کابینہ کے مشران نے وزیراعلیٰ کے مشیر ایم پی اے شکیل خان کے خلاف FIRدرج کرنے اورگرفتاری کامطالبہ کیاہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر مکمل تنقید کی کہ انصاف کے حکومت ہمیشہ بے انصافی کردیاہے، اورسرکاری ملازمین پرتشدد کاسلسلہ جاری کردیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرشکیل ایم پی اے کوگرفتارنہیں کیاگیاتوٹیوب ویل اپریٹر تمام ٹیوب ویل کوبندکرینگے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا۔ اور صوبائی اسمبلی کاگھیراؤ کرینگے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں