ایس آرایس پی کی بجلی نے پھر سے آنکھ مچولی شروع

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15اکتوبر2017ء) ایس آرایس پی کی بجلی نے پھر سے آنکھ مچولی شروع کردی۔ صارفین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام میں ایس آر ایس پی کی بجلی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ہر گھنٹے بعد طویل لوڈشیڈنگ نے جہاں کاروبار زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے وہیں شدید سردی میں ڈومیسٹک صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کالام کے تاجربرادری نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دے دی ہے۔ اس حوالے سے ایس آر ایس پی حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ممکن نہ ہوسکا۔ تاہم مقامی ذرائع کے مطابق بارہ سو کلوواٹ پن بجلی گھر میں بار بار تکنیکی مسلہ آتا ہے، جس کی وجہ سے بجلی مسلسل بند رہتی ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں