پاک فوج کی جانب سے پولیس لائن چوک کی تزئین و آرائش مکمل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:17اکتوبر2017ء) پاک فوج کی جانب سے پولیس لائن چوک میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا،چوک میں یادگار شہداء کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ٹریفک سگنل بھی نسب کر دئے گئے ،منگل کے روز پولیس لائن چوک مینگورہ میں پاک فوج کی جانب سے تعمیر کردہ یاد گار شہداء اور ٹریفک سگنلز کا

افتتاح پاک فوج کے بریگیڈئیر کاشف اور کرنل محمد عرفان ملک نے کیا،اس موقع پر علاقہ عمائدین نے پاک فوج کی کاوش کو سراہااور یادگار شہداء کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ لگی رہی، بریگیڈئیر کاشف اور کرنل محمد عرفان ملک نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن چوک میں یادگار شہداء اور ٹریفک سگنلز پاک فوج کی جانب سے عوام کو تحفہ ہے،پاک فوج امن کی پائیداری کے ساتھ ساتھ فلاحی اور تعمیری کاموں میں بھی بڑھ

چڑھ کر حصہ لے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی و خوشحالی کے لئے پاک فوج مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کرے گی،واضح رہے کہ پولیس لائن چوک میں ہر وقت تریفک جام رہتی تھی ،یادگار شہداء،ٹریفک سگنلز اور سڑکوں پر روڈ سائن بورڈز،سگنل روڈ لائنز،زیبرا کراسنگ کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسلہ کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More