صوبے کے تمام اداروں سے کرپشن ختم کردی ہے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :20اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دیں گے جس کا باقاعدہ اعلان بیس دن بعد عمران خان خود کریں گے۔ سوات کے علاقہ مدین میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،صوبائی وزراء ،ایم این ایز و ایم پی ایز نے شرکت کی جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں کارکن بھی شریک ہوئے، شمولیتی جلسے میں حلقہ پی کے پچاسی سے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار میاں شرافت علی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں کرپشن سے بھر پور حکومت دی گئی اور ہم نے چار سالوں میں انتھک محنت کے ساتھ صوبے کے تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کردیا،انہوں نے کہا کہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرادیا گیا ہے اب پولیس تھانوں میں عوام کا احترام کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح رہی ہے جس کے لئے ہم نے اربوں درخت لگائے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہوگی،صوبائی حکومت این ٹی ایس کے ذریعے پینتالیس ہزار نئے اساتذہ بھرتی کررہی ہے جبکہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دیں گے اور جلد الگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے صوبائی حکومت بہتر اقدامات اٹھا رہی ہے، کالام بیوٹی فیکیشن منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور مہوڈنڈ جھیل روڈ کو بھی جلد تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کا اعلان بھی کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More