مینگورہ،ٹی ایم اے اور واسا کی جانب سے صفائی مہم تیزی سے جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25اکتوبر2017ء)مینگورہ شہر میں واسا اور ٹی ایم اے بابوزئی کے زیر اہتمام ماہانہ صفائی مہم بدستور جاری ہے ، گزشتہ روز ملوک آباد 2 میں گندگی کے بڑے ڈھیروں اور نالیوں کو مکمل صاف کردیا گیا ہے ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ای او واساآصف کی ہدایت پر چیف سنیٹری انسپکٹر واسا /ٹی ایم اے بخت زادہ کی نگرانی میں دیگر علاقوں کی طرح ملوک آباد 2میں بھی گندگی کے بڑے ڈھیروں کا خاتمہ کیا گیا جبکہ نالیوں کی مکمل صفائی کی گئی ہے ، علاقے کی مکمل صفائی کے لئے بھاری مشینری بھی بروئے کار لا رہے ہیں ، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان اور سی ای او آصف کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر کو مکمل صاف کردیا جائیگاجبکہ روزانہ بنیادوں پر مکمل صفائی کی جارہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More