شرعی نظام عدل کے تحت عوام کو سستا انصاف فراہم کر رہے ہیں،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28اکتوبر2017ء )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ شرعی نظام عدل کے تحت ریوینو سائیڈ پر عوام کو سستا انصاف فراہم کررہے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن سے مکمل کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز ہفتہ سوات بار ایسو سی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر خان ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان اور پشاور بار مینگورہ بینچ کے صدر شمشیر علی خان بھی موجودتھے ، اس موقع پر سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام صوبہ بھر میں ایک اچھے بیوروکریٹ یا د کیا جاتا ہے ، اس کی اس عوام دوست فرائض کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان کو تغمہ شجاعت سے نوازا ہے اور ہم بھی توقع رکھتے ہیں کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر نگرانی ریونیو سائیڈپر مقدمات انشاء اللہ میرٹ کے بنیاد پر ہوں گے اور کسی قسم کی امتیازی سلوک کسی کے ساتھ نہیں کیا جائیگا ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا کہ وکلاء کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More