حاجی بابا سکول کے طلباء کا سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30اکتوبر2017ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مینگورہ حاجی بابا میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ ، مسئلہ حل نہ ہونے پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حاجی بابا مینگورہ میں تقریباً 1800طلباء اور104سرکار ملازمین ہے اور سکول میں موجود کنویں 3ماہ قبل خشک ہوگئے ہیں جس کے وجہ سے سکول کے طلباء اور سرکاری ملازمین کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور انکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، اس سلسلے میں گذشتہ روز سکول کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول میں پینے کا پانی نہ ہونے کے وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور پینے کے پانی کیلئے سکول سے باہر جانا پڑتا ہے ، لہٰذا حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا یہ مسئلہ فور ی طور پر حل کیا جائیں ورنہ ہم مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تما م تر ذمہ داری موجودہ انتظامیہ پر ہوگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More