عوام کو کچل کر کچرا دریا میں پھینک دونگا، ایس ایچ او رحیم آبادکی دھمکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:یکم نومبر2017ء) ایس ایچ او رحیم آباد کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور تلخ کلامی، ایس ایچ اونے گندگی سے بھرے ٹرک خود دریائے سوات میں پھینکنے اور لوگوں کے اوپر چڑھانے کی دھمکی بھی دی،ذرائع کے مطابق اگدو کے مقام پر علاقہ مکینوں نے دریائے سوات میں گندگی پھینکنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹی ایم اے کے ٹرکوں کو روکے رکھا ،اس دوران ایس ایچ او رحیم آباد پولیس اسٹیشن اقبال نسیم خان آگ بگولہ ہو گئے اور مبینہ طور پرلوگوں کے ساتھ بدتمیزی شروع کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ نے مظاہرین کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ٹرکوں کو جانے نہیں دیا تو وہ خودگندگی دریائے سوات میں پھینکے گے اور اگر مظاہرین کے اوپر بھی ٹرک چڑھانا پڑے تو چڑھائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ایم پی اے عزیز اللہ گران اور دیگر مشران کی مداخلت سے ایس ایچ او اقبال خان خاموش ہو گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More