مٹہ،فلائنگ کوچ سے گرنے پر ایک طالب علم جاں بحق دوسرا زخمی

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:04نومبر2017ء) مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں فلائنگ کوچ سے گرنے پر ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں کالج کے طالب علم 18 سالہ سہیل خان اور شفیع اللہ کالج جانے کے لئے فلائنگ کوچ کے پیچھے پائے دان پر کھڑے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث پائے دان ٹوٹ گیا اور دونوں سڑک پر گر گئے اسی اثناء پیچھے سے آنے والے دوسری فلائنگ کوچ نے دونوں طلباء کو کچل ڈالا،حادثے میں سہیل موقع پر جاں بحق جبکہ شفیع اللہ شدید زخمی ہوگیا،پولیس نے گاڑی ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں