پیپلز پارٹی سوات کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05نومبر2017ء) پا کستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچا ، جہاں پر مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عرفان حیات چٹان اور جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، شدید مہنگائی نے عوام جینا محال کردیا ہے ، ہر شخص پریشان زندگی گزارنے پر مجبور ہے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں نے عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں ، تاہم حکومت نے ایک اور معاشی ایٹم بم عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی شکل میں گرایا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More