باچا صاحب اور والئی سوات کی یاد میں تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05نومبر2017ء) شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ سوا ت کے عوام کے لئے باچا صاحب اور والی سوات کی حکومت ایک تحفہ تھی، اُس وقت عوام کو سستا انصاف میسر تھا ، تعلیم ہر غریب کو میسر تھی ، آج ان سب چیزوں سے عوام محروم ہے، میانگل عبدالودود باچا صاحب اور میانگل جہانزیب والی صاحب کی برسی کے موقع پر میانگل شہریار امیر زیب اور میانگل امیر زیب شہریار نے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ بر کا مقصد سوات ، بونیر شانگلہ کے ان کو یاد دلانا ہے کہ والی صاحب آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت امن امان مثالی تھا ، انصاف ہر کسی کو میسر تھا اور تعلیم ہر غریب کے لئے مفت تھا مگر افسوس اس وقت سوات کے خادم کا نام رکھنے والے ایک کالج تک نہیں بناسکے ، ہمارے خاندان نے اس عوام کی جو خدمت کی ہے وہ مثالی ہے،ہماری کو شش ہے کہ ہم اس قوم کو مزید آگے لے جاکر اسکی محرمیوں کا ازالہ کرسکیں ، اسکے باوجود کہ آج ہم حکمران نہیں لیکن اسکے بغیر بھی ہم سوات کے عوام کی خدمت کریں گے ، ہمارا رشتہ نا یاب رشتہ ہے اور ہم اسکو نبائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More