لیویز ایک جدید،منظم اور تربیت یافتہ فورس ہے،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06نومبر2017ء)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ نے کہا ہے کہ تما م سول و ملٹری فورسز کی طرح لیویز فورس بھی عوام کے جان ،مال اور عزت و آبروکی حفاظت کے اہم فریضہ پر مامورہے اور لیویزکے غیرت مند ، ایماندار، پاکباز اور قومی امنگوں سے سرشار جوان پاکستان کی دیگر فورسز کی طرح عزت ، اکرام اور مراعات کے حقدار ہیں ۔ انھوں نے خوش خبری سنائی کہ لیویز فورس کی نظر اندازی کے دن گزر چکے ہیں اور اب لیویز ایک جدید ترین فورس بن کر رہے گی ۔ وہ پیر کے روز لیویز لائینز سدوشریف سوات میں لیوی دربار سے خطاب کر رہے تھے جس میں 25جوانوں کو لانس نائیک کے رینک لگائے گئے ۔ دربار میں ڈی سی سوات عامر آفاق اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز نے شرکت کی ۔کمشنر نے اپنے تقریر میں لیویز اور سو ل فورسز کے قیام اور تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور خوش خبری سنائی کہ عنقریب لیویز فورس کو وفاقی اور صوبائی سطح پر ایک جدید ، منظم اور تربیت یافتہ فورس کا درجہ حاصل ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More