سوات میں بھی دیوار مہربان قائم کردی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13نومبر2017ء) فلاحی تنظیم د حق آواز کی جانب سے دیوار مہربان قائم کردی گئی،پہلے روز متعدد افراد نے گرم کپڑے اور سویٹرز و دیگر اشیاء اٹھالیں ، کچہری چوک کے ساتھ مینگورہ ہاسٹل کے دیوار کو دیوار مہربان کا نام دیکر غرباء اور مساکین کیلئے گرم کپڑے ، سویٹرز ،شال اور جوتوں سمیت دیگر اشیاء رکھے گئے ہیں جو غریب لوگ سردیوں سے بچنے کیلئے اٹھا سکتے ہیں ، د حق آواز تنظیم کے سربراہان فضل حمید ، نورخان اور عالمگیر خان نے بتایا کہ ہمارامقصد غریب و نادار لوگوں کو سردی کے استعمال کیلئے گرم اشیاء فراہم کرنا ہے ، دیوار مہربان کیلئے شروعات ہم نے اپنے گھروں سے کی اور عوام الناس سے پیل ہے کہ وہ اس کا خیر میں حصہ لیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More