شوگر کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14نومبر2017ء) شوگر کے عالمی دن کے موقع پرسوات میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، شرکاء نے کیمریج ہسپتال سیدو شریف کے ڈاکٹر سیف اللہ کی قیادت میں سیدو شریف سے سوات پریس کلب تک واک کیا ، واک کے اختتام پر ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا کہ شوگر ایک خطرناک بیماری ہے جو روز بروز بڑھتی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تقریباً80فیصد عوام اس مرض میں مبتلا ہیں ، تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس بارے میں معلومات حاصل نہیں ،لہٰذا ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شوگر کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع کرے تاکہ عوام اس مرض سے بچنے کیلئے اختیاطی تدابیر سے آگاہ ہوسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More