منگلور میں 23 سالہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23نومبر2017ء) علاقہ منگلور میں قتل ہونے والے 23 سالہ افغان نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ منگلور میں 23 سالہ افغان نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندے زربلند خان ولد ایمل خان سکنہ افغانستان حال بنڑ کے قتل کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران اُس کے ساتھی ملزم شاہ زیب ولد خائستہ خان سکنہ سیدو شریف کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتول پر تین لاکھ روپے کا قرضہ تھا جس کی وجہ سے ملزم نے ساتھی کو قتل کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More