خوازہ خیلہ،موٹر کار کی ٹکر سے55 سالہ شخص جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :25نومبر2017ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شین میں موٹر کار کی ٹکر سے 55 سالہ شخص جاں بحق اور موٹر کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ منصور سکنہ کبل کی موٹر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے باچا زمین ولد عمل خان کو ٹکر مارنے کے بعد کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں باچا زمین شدید زخمی اور بعد میں چل بسا۔ حادثہ میں موٹر کار ڈرائیور منصور اور اُن کی اہلیہ بھی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More