سوات کے ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27نومبر2017ء) شرح ٹیکس میں اضافہ اوردھڑادھڑ جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال کااعلان کردیا۔ شرح ٹیکس میں اضافے اوربرداشت سے باہر جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے انتظامیہ اورٹی ایم اے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، مینگورہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچہ، شانگلہ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سلطان علی اوردیگرعہدیداروں باچاحسین، میاں محمداقبال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگر10دسمبر تک شرح ٹیکس واپس نہ کیاگیااوردھڑادھڑ جرمانوں کاروک تھام نہ کیاگیا توہم 11دسمبر کو ڈویژن بھر میں پہیہ جام کردیں گے۔ جس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ اورٹی ایم اے پر عائدہوگی ، صدرخائستہ باچا نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت سوات میں بھی اسلام آباد جیسے حالات پیداکئے جارہے ہیں اوربعض لوگ سوات میں حالات خراب کرنے کے درپے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبے کے دیگر علاقوں کے نسبت سوات میں ٹرانسپورٹ کے شرح ٹیکس میں ناقابل برداشت اضافہ کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کیطرف سے غیرضروری اوردھڑادھڑ جرمانوں مے بھی رہی سہی کسرپوری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 10دسمبرتک مسئلہ حل نہ کیاگیاتو گیارہ دسمبر کو پہیہ جام کردیں گے جس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ اورٹی ایم اے مینگورہ پر عائد ہوگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More