یونیورسٹی آف سوات نے ایم فل پروگرام کی منظوری دے دی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28نومبر2017ء)یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ ایجوکیشن اینڈسٹاف ٹریننگ نے ایم فل پروگرام کی منظوری دے دی۔ ترجمان کے مطابق شعبہ ایجوکیشن اینڈسٹاف ٹریننگ کی پہلی بورڈآف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹرفاروق نواز نے کی۔ اجلاس میں بورڈکے ممبران یونیورسٹی آف پشاورکے ڈاکٹرارشدعلی خان، ڈاکٹرسیدمنیراحمد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹرمنیرکیانی، یونیورسٹی آف سوات کے ڈاکٹرحضرت بلال اوردیگر سبجیکٹ ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ میں پڑھائے جانے والے مضامین اورایم فل پروگرام کے لئے وضع کردہ مضامین پرتفصیلی گفتگوکے بعد اس کی منظوری دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More