تحریک انصاف کے کارکنوں اور ایم پی اے فضل حکیم کے محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:یکم نومبر2017) ایم پی اے فضل حکیم کے گن مین اور کارکنوں میں ہاتھا پائی،تلخ کلامی اور گالم گلوچ،ایم پی اے نے بیچ بچاؤ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ڈیڈک چئیر مین ایم پی اے فضل حکیم کے حجرے میں پی کے پچاسی کے کارکنان موجود تھے۔ایم پی اے فضل حکیم اور پی کے پچاسی کے کارکنوں کے درمیان یوتھ تنظیم کے خلاف بات چیت جاری تھی اور فضل حکیم نے کارکنوں کو اس بات پر راضی کیا کہ یوتھ تنظیم کی کابینہ کو کام سے فی الحال روک لیا جائے گا جس کے بعد کارکن واپس جا رہے تھے کہ ایم پی اے کے گن مین پولیس اہلکار کے ساتھ کارکنوں کی کسی بات پر تلخ کلامی شروع ہوئی جس پر کارکن آپے سے باہر ہو گئے اور حجرہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا،پولیس کی جانب سے کارکنوں پر تشدد کیا گیا جبکہ ایم پی اے فضل حکیم نے بیچ بچاؤ کر کے معاملہ رفع دفع کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More