سیدو شریف پولیس نے چھ کلو چرس برآمد کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03دسمبر2017ء)سیدو پولیس نے ایک ماہ میں 6کلو چرس برآمد کرکے 10منشیات فروشوں سمیت 72ملزمان کو گرفتار کرلیا ، سیدوسرکل کے ڈی ایس پی پیر سید خان اور ایس ایچ او الطاف نے ڈی آئی ملاکنڈڈویژن اور ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران کا روائیاں کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 10منشیات فروشوں سمیت 72ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6045گرام چرس،230گرام ہیروئن اور شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ، اس طرح علاقے کے 16اشتہاریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ یومیہ 46شیڈول فور میں شامل افراد کی کھڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More