سوات،مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق

سوات(زماسوات ڈاٹ کام:07دسمبر2017ء) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین میں تیزرفتار موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گئی جس کے باعث دو موٹرسائیکل سوار سیف اللہ ولد پیر محمد اور مہران ولد علی جان سکنہ مدین جاں بحق ہو گئے،دوسرا واقعہ مٹہ کے علاقہ پیر کلے میں پیش آیا جہاں پر تیزرفتار موٹرکار نے سڑک پار کرنے والے پانچ سالہ طلحہ ولد جان عالم کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بچے کو بچانے کی کوشش میں موٹر کار اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں موٹرکار میں سوار احسان،گوہر سکنہ خوازہ خیلہ زخمی ہو گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More