ملک کے سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز کا انعقاد30 دسمبر کو سوات میں ہوگا

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11دسمبر2017ء) اینی ویٹیو یوتھ فورم کے چیف کوارڈینیٹر نورزیب خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز 30 دسمبر کو منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں حصہ لینے کیلئے آخری تاریخ 12 دسمبر رکھی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اس سال پورے ملک میں رضاکارانہ طور پر 50 سے زائد ایمبی سیڈرز آگاہی مہم چلا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس ایوارڈز کے متعلق آگاہی حاصل ہو سکیں اور وہ اس ایوارڈز کیلئے اپلائی کرسکیں ،ا نہوں نے کہا کہ کل 8 کیٹیگریز میں یہ ایوارڈز دیئے جارہے ہیں ، اس کی تفصیل [email protected] پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں