پانی کی عدم فراہمی،اہلیان بارامہ سراپا احتجاج بن گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15دسمبر2017ء) مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں دوہفتوں سے پانی کی بندش کیخلاف اہلیان علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ، واسا کیخلاف شدید نعرہ بازی ، اہل علاقہ نے بارامہ سے سوت پریس کلب تک احتجاجی واک کیا ، پیر تک مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں واسا دفترکے سامنے دھرنے کااعلان۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ بارامہ قونج میں گذشتہ دوہفتوں سے پینے کے پانی کی بندش کیخلاف اہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے ، اوربارامہ قونج سے امیرزیب ، سرزمین خان ، احمد، محمدعالم کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا جومینگورہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیارکرگیا ، اس موقع پر مظاہرین نے واسا کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف واسا کو اختیارات دینے کیوجہ سے علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف اہل علاقہ کو پانی کے سلسلے میں شدید مشکلات کاسامناہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوہفتوں سے علاقے میں پانی نہ ہونے کیوجہ سے قونج بارامہ کربلا کامنظر پیش کررہاہے اور عوام پانی کی حصول کیلئے دردر کے ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں انہوں نے خبردارکیاکہ اگر پیر کے روز تک مسئلہ حل نہ کیاگیا۔ تو وہ واسا دفتر کے سامنے دھرنا دینگے اس موقع پر مظاہرین نے واسا کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More