مینگورہ خوڑ سے نامعلوم55 سالہ شخص کی لاش برآمد کرلی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :17دسمبر2017ء) مینگورہ خوڑ میں پچپن سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی،پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ ک قریب ندی میں 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سدیو شریف اسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہے تاہم ابھی تک لاش کے ورثاء معلوم نہ ہو سکے ہیں،پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت میں ان کی مدد کی جائے تاکہ لاش ورثاء تک پہنچ سکے،اس سلسلے میں مینگورہ اور رحیم آباد پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments