Ad

بریکوٹ بازار میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

6

Ad

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :18دسمبر2017ء)بریکوٹ بازار میں تاجر برادری کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے امریکی صدر کے خلاف نعرہ بازی بھی کی،اس موقع پر بریکوٹ بازار صدر معراج الدین تنہا،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان اور دیگر نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلان سے تمام مسلم اُمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔اس وقت تمام مسلم ممالک یک جہتی اور اتفا ق واتحاد کا مظاہرہ کریں،انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی حفاظت تمام مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے۔

Ad

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.