ڈی پی او سوات کی ٹیم نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21دسمبر2017ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود (PSP )کی خصوصی احکامات پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ضلعی پولیس کے تعاون سے ’’پہلا بیڈ مینٹن ٹورنمنٹ 2017 ڈسٹرکٹ پولیس سوات ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔بیڈ مینٹن ٹورنمنٹ میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن تمام سرکلوں کے ٹیموں نے حصہ لیا ۔بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاوید اقبال شہید پولیس لائن اورڈی پی اُو آفس سوات کے درمیان کھیلا گیا جو کہ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا،ڈی پی او سوات کی ٹیم نے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا،مہمان خصوصی DPOسوات کیپٹن(ر)واحد محمود (PSP )نے جیتنے والی ٹیم اور رنراپ ٹیم کو انعامات دیتے ہوئے جوانوں کی محنت اور عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان وطن عزیز کے آنے والے مستقبل کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے،ملک کی بھاگ دوڑ اور ترقی و استحکام ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کے بعد اب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔موجودہ حالات میں پولیس فورس کو ایک غیر روایتی اور پیچیدہ حالات کا سامنا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More