ملک بھر کی طرح سوات میں بھی کرسمس کی تقریبات کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :25دسمبر2017ء )ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی کرسمس منایا گیا،اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد مقامی چرچ میں کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان ، ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، ڈی پی او سوات کیپٹن “ر” واحد محمود ، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین شہزاد عالم اور اے اے سی حمید خان نے شرکت کی ، تقریب میں کرسچن برداری نے اپنے رسومات ادا کئے اور عبادات کی ، اس موقع پر بشپ سیمول گیل نے سوات سمیت پورے ملک میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکن ڈویژن اختر حیات خان ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، ڈی پی او سوات واحد محمود ، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین شہزاد عالم اور ممبران نے کرسمس کا کیک کاٹا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More