سوات پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،سید شہاب الدین چئیرمین منتخب

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء) سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال2018مکمل ہوگئے ۔ انتخابی نتائج کے مطابق سوات پریس کلب کے انتخابات میں سید شہاب الدین ( سماء ٹی وی،جنگ ) چیئر مین، شوکت علی (پی ٹی وی نیوز) وائس چیر مین ، سعید الرحمن (خیبر نیوز ) جنرل سیکرٹری، انور انجم (آج نیوز ) جائینٹ سیکرٹری ، افتخار علی (روزنامہ آزادی ) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ سوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں شیرین زادہ(ایکسپریس نیوز ) صدر ، فضل خالق (ڈیلی ڈان ) نائب صدر ، نیاز احمد خان (مشرق ٹی وی ، مشال ریڈیو ) جنرل سیکرٹری ، شفیع اللہ (فرنٹےئر پوسٹ ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، شاہ اسد علی (خبر کار ) جائینٹ سیکرٹری ، محمد خالق ساگر (جناح ) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ گورننگ باڈی کے لئے ممتاز احمد صادق (روزنامہ آزادی)، رشید احمد (خبرکار) ، فیاض ظفر ( روزنامہ مشرق ، وائس آف امریکہ ) سلیم اطہر (دنیانیوز ، آن لائن )، قاسم یوسفزئی (روزنامہ سلام ) کو ممبران منتخب کیا گیا ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں