سوات،روڈ سیفٹی ایجوکیشن موبائل یونٹ کی آگاہی مہم جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02جنوری2017ء) سوات میں ٹریفک وارڈن پولیس روڈ سیفٹی ایجوکیشن موبائل یونٹ سوات کی آگاہی مہم جاری ہے ، نو پارکنگ ، کالے شیشے ، بغیر ہلمٹ ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پرلوگوں کو چالان کیا جا رہا ہے۔ انچارج ایوب صابر نے کہا کہ ٹریفک قوانین سب کے لئے ہیں ، ہم پہلے سلام پھر کلام کے فلسفے پر عمل کرکے پہلے عوام میں شعور اجاگر کررہے ہیں کہ ہر کوئی ٹریفک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رہے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان اور ڈی پی او سوات واحد محمود کی ہدایت پر آگاہی ٹریفک قوانین مہم سوات بھر میں جاری رہے گی۔

Facebook Comments