سوات میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05جنوری2017ء) سوات میں بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں جمعہ رات بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کالام،بحرین،مدین،میاندم اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی،آمدہ اطلاعات کے مطابق مہوڈنڈ میں تین فٹ،کالام اور مالم جبہ میں تین انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔ برف باری کے بعد بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More