منشیات کے خلاف سب کو مل کرکوششیں کرنی ہوگی،ارشاد خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12جنوری2017) سوات میں فرینڈ ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منشیات کی روک تھام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر ارشاد خان نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے جو نوجوان نسل کو ناسور کی طرح ختم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس لعنت کی وجہ سے ڈی ائی خان اور قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات رونما ہو تے ہیں ،ارشاد خان کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی ، اس موقع پر شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی ،محکمہ اطلاعات کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سرور خٹک ،عوامی نیشنل پارٹی کے غلام علی ،شیرازخان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More