سوات پولیس کی جانب سے کوئیک اینڈ گرینڈ آپریشن بدستور جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14جنوری 2017ء)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ تین روز سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کوئیک اینڈ گرینڈ آپریشن بدستور جاری ہے جس میں سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ بھرپور حصہ لے رہے ہیں،آپریشن کے دوران ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں 25سرچ آپریشنز کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئیجبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔آئس فروخت کرنے والے گروہ سمیت منشیات فروخت کرنے والوں سے 16کلو244گرام چرس، 145گرام ہیروین ،14گرام آئس اور4لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برآمدکیا گیا جس میں 1عدد رائفل ،9پستول،134کارتوس شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران 39مشتبہ افراد گرفتار،انسدادای کارروائی میں 80 افراد کیخلاف کارروائی ہوئی۔ ایس ایچ او تھانہ شہیدانوں وینئی نے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے 19000سعودی ریال،ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمدکئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More