موجودہ صوبائی حکومت کا احتساب ہم کریں گے،امیرحیدر خان ہوتی

سوات(زماسوات ڈاٹ کام :16جنوری2017)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر مرکز سے صوبے کے حقوق حاصل کریں گے ، اپنے وسائل سے صوبے کا خزانہ دوبارہ بھر دیں گے ، عوامی نیشنل پارٹی صوبے کی پہلی پارٹی ہے جس نے صوبے کے تمام قومی وصوبائی حلقوں کے ممبران کو نامزد کردیا ہے ،ن خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے علاقے مانیار میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع مسلم لیگ ن کے رہنما ظاہر شاہ خان نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، شمولیتی جلسہ سے ضلعی صدر شیر شاہ خان اور جنرل سیکرٹری رحمت علی خان نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اقوام نے ہمیشہ اپنے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پختونوں کے حقوق غصب کئے لہٰذا پختون قوم آئندہ الیکشن میں اے این پی کا ساتھ دیں ، وفاق کوئلے سے مہنگی بجلی بنارہی ہے لیکن خیبر پختونخوا میں موجودہ سستی بجلی بنا نے کے ذرائع سے استفادہ نہیں کررہی ہے ، تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت میں کارکن ایم پی ایز پر ، ایم پی ایز وزراء پر اور وزراء وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں جن کا احتساب ہم کریں گے ، 2008میں جب ہماری حکومت تھی اس وقت بھی وزیر اعظم کا تعلق پنجاب سے ہونے کے باوجود ہم نے خیبر پختونخوا کیلئے این ایف سی ایوارڈ ، 18ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات سمیت دیگر مراعات اور حقوق حاصل کئے جبکہ ہمارے بعد آنے والی حکومت نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے ، ہم نے اپنی حکومت میں دہشت گردی اور قدرتی آفات کے باوجود حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے 10یونیورسٹیوں سمیت سینکڑوں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا اگر خیبر پختونخوا کے عوام ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں تو الیکشن 2018میں اے این پی کا ساتھ دیں ، اس موقع پر این اے 29 کیلئے نامزد امیدوار شیرشاہ خان اور این اے 30 کے نامزد امیدوار سلیم خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More