ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان ویلنگ سرمنی انڈر23گیمز 2 فروری سے شروع ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20جنوری2018ء)اے اے سی سید عامر علی شاہ نے کہا کہ 2فروری سے ان ویلنگ سرمنی انڈر23گیمز کا اغاز ہوگا جس می سوات بہترین ٹیلنٹ کی سلیکشن کی جائیگی ، گذشتہ روز انڈر 23گیمز کے حوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ،4فروری سے10فروری تک ملاکنڈ ڈویژن کے تمام گیمز کے ٹرائلز ہوں گے جس مین اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ، اس موقع سپورٹس افیسر سوات عبدالسلام بھی موجود تھے ، اجلاس میں فٹ بال ، والی بال ، ہاکی ، ٹیبل ٹینس ، باسکٹ بال ، بیڈ منٹن ، تائیکوانڈو ، جوڈے ، کراٹے ، سکواش ، لانگ ٹینس اور دیگر ایسو سی ایشن نے شرکت کی ، اجلاس میں کھیلوں کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ، اجلاس میں شریک ہونے والے ایسو سی ایشنوں کے ممبران نے کھیل کے حوالے مختلف مسائل سے اے اے سی عامر علی شاہ اور سپورٹس افیسر عبدالسلام کو اگاہ کیاجس پر انہوں نے کہا یقین دلایا کہ سپورٹس میں جو مسائل ہیں ہم ملکر حل کریں گے اور اپنے بچوں کھیل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے ایسو سی ایشن کے عہدیداروں پر زور دیا کہ ہر کھیل میرٹ پر ہونی چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں بہتری لانا اور اسکے لئے اچھے ماحول میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے جوان اپنے صلاحیتیں دکھا کر ملک و قوم کی نام روشن کردے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More