مینگورہ میں ہوٹل کے کمرے میں ایک شخص پراسرا طور پرجاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21جنوری2017)مینگورہ میں واقع ہوٹل کے کمرہ میں ایک شخص پر اسرار طورپر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے کمرہ نمبر 5میں نیک زادہ سکنہ توتانو بانڈئی تحصیل کبل مردہ حالت میں پایا گیا، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔اس سلسلہ میں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔