کبل کے علاقہ قلاگے میں ٹریفک حادثہ،دو افراد جاں بحق،چھے زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21جنوری2017) کبل کے علاقے قلاگے میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق دونوں افراد کو سپرد خاک کردیا گیا،پولیس کے مطابق گزشتہ رات سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی تھی ۔جس میں صاحبزادہ اور اجمیر جاں بحق ، خواتین اور بچوں سمیت چھے افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ جاں بحق افراد کو اتوار کے روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Facebook Comments