سوات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.8 ریکارڈ کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26جنوری2018) سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔

Facebook Comments