سوات میں انٹر سکولزسپورٹس فیسٹول کی سالانہ تقریب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27جنوری2018ء) سوات انٹرسکولز سپورٹس فیسٹول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب ، اس موقع پر طلباء نے مختلف پروگرامات پیش کئے ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ ڈائریکٹر سپورٹس افتخارخان شموزئی ، ڈی ای او سوات نواب علی ، ڈی ای او شانگلہ محمد آمین ، ڈی ای او دیر لوئر اور اپر کثیر تعداد میں سکولوں کے سربراہان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں کھیلوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، اس سے جہاں امن وامان کے قیام میں مدد ملتی ہے وہاں پر ایک مضبوط اور صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مدد ملتی ہے ، کھیل کود نوجوانوں کا بنیادی حق ہے ، سوات میں اس قسم کے تقریب کا انعقاد محکمہ تعلیم سوات کا کارنامہ ہے ، ضلعی حکومت سپورٹس کی ترقی میں ہر موڑ پر تعاون کرے گی ، ڈی ای او سوات نے کہا کہ میں کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام کمیٹی کے اراکین ، جنرل سیکرٹری محمد جاوید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو خاطر خواہ انعامات سے نوازا ،آخر میں مہمانوں نے بار ی باری کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹ ، شیلڈز ، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More