کالام میں سنو جیپ ریلی 4 فروری کو ہوگی،ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02فروری2018) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنو جیب ریلی 4 فروری کو کالام میں ہوگی ، ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنو جیب ریلی 4فروری بروز اتوار منعقد ہوگی ، سنو جیب ریلی اسلام آباد جیب کراس ، پاک فوج اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقدہورہی ہے ، تمام تر انتظامات ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کریں گے ، سنو جیب ریلی کا مقصد یہاں پر عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے ، سنو جیب ریلی میں ملک بھر سے ماہر ڈرائیور حصہ لیں گے جس میں صاحبزادہ سلطان ، شہاب حیدر ، برہان کنڈی ، حسین اور دیگر ماہر ڈرائیور زشرکت کریں گے ، ترجمان کے مطابق سنو جیب ریلی چاردرجہ بندی میں ہوں گے ، جس میں پہلے کٹیگری میں 3500کلومیٹر اوراس سے زائد ، بی کیٹیگری میں 2600 کلومیٹر سے 3500کلومیٹر تک ہوں گے ، ڈی کیٹیگری میں 2600 کلومیٹر اور اخری کیٹیگری فیمل ڈرائیوروں کے لئے ہوگا ، اسکے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح شرکت کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More