کالام میں سنو جیپ ریلی،کالام کے ملک امیر سید فاتح قرار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :05فروری2018)سوات کے سیاحتی علاقہ کالام میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے42ماہر ڈرائیوروں نے حصہ لیا، سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر واقع کالام کے شاہی گراؤنڈ میں 7کلو میٹر ٹریک پر ڈرائیوروں کے مابین مقابلہ ہوا جو کالام کے ملک امیر سید نے پانچ منٹ میں طے کر کے جیت لیا۔برفیلے اور سنگ لاخ راستوں پر جیپ ریلی میں ڈرائیوروں نے بھر پور انداز میں اپنے جوہر دکھائے ،تین کٹیگریز پر مشتمل مقابلوں میں کالام کے ملک امیر سید،کالام ہی کے جاوید اور پشاور کے فضل احمد فاتح قرار پائے۔جیپ ریلی میں سیاحوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی اور اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیوروں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More