ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05فروری2018)ملک بھر کی طرح سوات میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا،خپل کور ماڈل سکول میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے تقریب اک انعقاد کیا گیا،جس میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے ،تقاریر اور خاکے پیش کئے، تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق ، کرنل ملک محمد عرفان اور تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ کشمیر کی محبت آج بھی ہمارے دلوں

میں ہے اور پاکستانیوں کاد ل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور ہمار احصہ ہے،تحریک لبیک کی جانب سے سوات پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس سے خظاب کرتے ہوئے مولانا علامہ پیر سید قادری ، امیر ملاکنڈ ڈویژن مولانا محمد زادہ ،تحصیل بحرین کے امیر مولانا رفیع اللہ اور دیگر نے کہا کہ کشمیریوں کی حق تلفی بند کی جائے اور اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے ، کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔المحمد یہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہرہ کیا گیا،

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر کے ازادی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مینگورہ میں بھی متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے ایک جلسہ منعقد اہوا جس میں ایم ایم اے کی کال پر شامل جماعتوں کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی گرین چوک مینگورہ میں ہونے والے جلسہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے

نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد امین ، جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپاکستان کا شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہو گا کشمیر پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کشمیرکے حوالے سے متحدہ مجلس عمل کا پالیسی بالکل واضح اور دو ٹوک ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودرادیت کی جدوجہد کو تقویت مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی درندوں کیلئے کشمیر قبرستان بن چکا ہے اس موقع پر جلسہ میں شریک لوگوں نے کشمیر یوں کے حق میں نعرے لگائیں اور کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعروں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا اس موقع پر جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم کبل رحمت علی خان ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، تحصیل کونسلر یوسف علی خان ، جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے اُمیدوار برائے پی کے 84 ڈاکٹر امجد ، ناظم اشفاق خان ایڈوکیٹ ، متوقع اُمیدوار صوبائی اسمبلی اعجاز خان ، جے یو آئی ترجمان شاہی نواب باچہ اور خصوصاً جماعت اہلحدیث سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور دیگر کارکنوں نے بھی جلسہ میں شرکت کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More