جرائم پیشہ عناصر کے لئے ملاکنڈ ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:6فروری2018) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈیویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 49مفروران ، 811مشتبہ گان ، 20کلاشنکوپ ، 1 کالا کوپ ، 9 رائفل ،25شارٹ گن،95پستول ،4555کارتوس ، 1 جارجر،189سیفٹی فیوز،92.453کلوگرام چرس ، 0.372کلوگرام فیون ،2.125 کلوگرام ہیروئن جبکہ 148لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More