سوات پولیس کے تفتیش کی استعداد بڑھانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کی کوششوں اورذاتی دلچسپی سے ضلعی پولیس شعبہ ہائے تفتیش کی استعداد کار بڑھانے اورانہیں عصر حاضر کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے بارئے میں ڈی پی او آفس میں ممتاز قانونی ماہرین پر مشتمل ایک انوسٹی گیشن ورکشاپ کا انقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے DPO واحد محمود، SP انوسٹی گیشن ذوالفقار تنولی ،DSPؒ ٰلیگل عمران اللہ ،ممتاز قانونی ماہرین APPمظہرعلی شاہ،APPرحم دل،APPعطاء الرحمن اور انوسٹی گیشن شعبہ ہائے تفتیش کے پولیس افیسرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پولیس شعبہ ہائے تفتیش افیسرز سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے کہا کہ محکمہ پولیس کا اصل کا ہی جرائم کی روک تھام اور بیخ کنی کرنا ہے ۔جو شعبہ ہائے تفتیش کی بہترین انوسٹی گیشن کی بدولت ممکن ہوتی ہے۔پولیس شعبہ ہائے تفتیش محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔شعبہ ہائے تفتیش عصر حاضر کے چلینجز سے تب ہی بہ آحسن طریقے سے عہدہ برآ ہو سکے گی جب پولیس شعبہ تفتیش دور جدید کے ٹیکنالوجی اور قانونی ماہرین و اپنے سینئرز کے تجربہ سے استفادہ کرئے گی۔پولیس کی شعبہ تفتیش کی استعداد کا ر بڑھانے کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف تجربہ کار قانونی ماہرین کے زیر نگرانی ورکشاپ اور سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں ۔جس کا بنیادی مقصد ہی پولیس شعبہ ہائے تفتیش کی دائرہ کار انوسٹی گیشن کو علمی طریقے سے بڑھانا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More