Ad

سوات پولیس کی کارروائی،102 ملزمان گرفتار

6

Ad

سوات(زماسوات ڈاٹ کام:15فروری2018)پولیس نے کارروائی کے دوران مینگورہ پولیس نے ایک ماہ کے دوران 18مشتبہ افراد سمیت دیگر مقدمات میں 102ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جرائم پیشہ 17افراد کو 3ایم پی او کے تحت جیل بھجوادیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 14کلوگرام چرس اور دیگر منشیات برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ محمد نصیر باچا نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان اور ڈی پی او سوات واحد محمود کی ہدایت پر مینگورہ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی سرکردگی میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران خصوصی مہم چلائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوام کا تعاون جاری رہا تو علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی کی جائے گی.

Ad

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.