مینگورہ،راستے کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم،پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :16 فروری2018) مینگورہ کے محلہ فتح خانخیل نیوروڈ پر دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق محلہ فتح خانخیل نیوروڈ پر واقع انصاف ڈرائی فروٹس اور محلہ فتح خانخیل کے مکینوں میں راستے کی تنازعے پر تصادم ہوا،دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹیاں اور پتھر بھی برسائے،اس موقع پر تصادم کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آکر نوید ولد جہانزیب سکنہ محلہ فتح خانخیل زخمی ہوگیا جبکہ پتھراؤ کی وجہ سے پولیس اے ایس آئی فضل باچا کو بھی چوٹیں آئی جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور تصادم کو ختم کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کردی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

Facebook Comments