سوات،مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:17 فروری2018) سوات میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ میں ستائیس سالہ عبداللہ ولد عبدالوہاب نے زہریلی دواپی لی ،دوسرا واقعہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں پیش آیا جہاں پر لڑائی کے دوران شریان پھٹنے سے دیر کا رہائشی نصیب روان ولد حبیب اللہ جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق نصیب روان اپنی بیوہ بیٹی کے سسرال آیا ہوا تھا جہاں پر بیٹی کے دیوروں سے اس کی لڑائی ہوئی اور دروان لڑائی اس کی شریان پھٹ گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے ولی محمد ، نظیر محمد اور سید علی کو گرفتار کرکے تینوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔

Facebook Comments