نادان خٹک کی کتاب ” ناکڑدے” کی تقریب رونمائی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18فروری2018)سوات پریس کلب میں الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جاوید اقبال خٹک عرف نادان خٹک کی شاعری مجموعہ کتاب”ناکڑدے ” کی تقریب رونمائی ابراہیم شبنم کی صدارت میں ہوئی ، جس میں خواجہ محمد خان ، حنیف قیص ، ابراہیم دیولئی ،دریاب دولت خیل ، فیض علی صدف ، حامد اقبال گل رنگزئی ، فضل حمید ، سعیداللہ خادم ظفر اللہ دولت خیل سمیت بڑی تعداد میں علاقہ معززین نے شرکت کی ، تقریب میں جاوید اقبال خٹک کی زندگی اور ان کے خدمات پر خصوصی روشنی ڈالی گئی اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعری اور ادب کے لئے ان کے جو خدمات ہیں وہ ناقابل فراموش ہے ، اس موقع پر مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مشاعرہ بھی ہوا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More